بجلی صارفین پر 69 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا

انتہائی کم بجلی پیدا کرنے کے باوجود 3 پاور پلانٹس کو اربوں روپے کی ادائیگیوں کیلئے عوام کی جیبوں سے 69 ارب روپے سے زائد نکال لیے گئے

muhammad ali محمد علی بدھ 14 مئی 2025 19:35

بجلی صارفین پر 69 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2025ء)بجلی صارفین پر 69 ارب روپے کا بوجھ ڈال دیا گیا، انتہائی کم بجلی پیدا کرنے کے باوجود 3 پاور پلانٹس کو اربوں روپے کی ادائیگیوں کیلئے عوام کی جیبوں سے 69 ارب روپے سے زائد نکال لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق 1 روپے کی بھی بجلی پیدا نہ کرنے والے پاور پلانٹ کو 11 ارب روپے سے زائد کی ادائیگی کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ انتہائی کم بجلی پیدا کرنے والے 3 پاور پلانٹس کو اربوں روپے کی ادائیگیوں کیلئے عوام پر 69 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈال دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسمیشن نظام کی ناکافی کارکردگی کے باعث بجلی کے صارفین پر 69 ارب روپے کی اضافی صلاحیتی ادائیگیوں کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق تین بڑے کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر پورٹ قاسم، چائنا پاور، اور لکی الیکٹرک کو مجموعی طور پر معمولی سے بجلی کی پیدوار کے باوجود 69 ارب روپے سے زائد ادا کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

تینوں پاور پلانٹس انتہائی کم صلاحیت پر چلتے رہے، پھر بھی انہیں بھاری ادائیگیاں کی گئیں۔ پورٹ قاسم کا استعمال صرف 1 فیصد، چائنا پاور کا 10 فیصد، اور لکی الیکٹرک کا 0 فیصد رہا۔ اس کے باوجود، ان پلانٹس کو بالترتیب 26.95 ارب روپے، 30.88 ارب روپے، اور 11.26 ارب روپے کی صلاحیتی ادائیگیاں کی گئیں۔ یوں مجموعی طور پر 69.09 ارب روپے کی ادائیگیاں کی گئیں۔

ان ادائیگیوں کا مکمل بوجھ صارفین پر ڈالا گیا ہے۔ دوسری جانب کراچی کے شہریوں کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ ہوگیا، شہریوں کو مسلسل چوتھی بار ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مکمل فائدے سے محروم کردیا گیا۔ فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک صارفین کو مزید 2 روپے 98 پیسے فی یونٹ کمی منتقل نہیں کی گئی۔کے الیکٹرک صارفین کے لیے فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے کمی بنتی تھی تاہم صرف 3 روپے 64 پیسیفی یونٹ کمی کی گئی ہے، نیپرا نے کیالیکٹرک صارفین کے لیے فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں مزید 3 ارب روپے کی کمی روک دی۔

فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں 6 ارب 66 کروڑ 40 لاکھ روپے کمی بنتی تھی تاہم نیپرا نے 3 ارب 66 کروڑ 40 روپے کمی کی اجازت دی جبکہ کیالیکٹرک نے فروری کے ایڈجسٹمنٹ میں 6.62 روپیفی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔نیپرا کی ورکنگ کے مطابق بھی فروری کی ایڈجسٹمنٹ میں 6 روپے 62 پیسیفی یونٹ کمی بنتی تھی۔اسی طرح جنوری کی ایڈجسٹمنٹ میں 5 روپے 8 پیسیکمی بنتی تھی تاہم 3 روپے 2 پیسے کمی کی گئی تھی، دسمبر 2024 کی ایڈجسٹمنٹ میں 5 روپیکمی بنتی تھی جبکہ 3 روپے کی کمی کی گئی تھی، کیالیکٹرک نے دسمبر کے ایڈجسٹمنٹ میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی مانگی تھی۔

نومبر 2024کی ایڈجسٹمنٹ میں5 روپیکمی بنتی تھی جبکہ 1.23روپیفی یونٹ کمی کی گئی تھی، کیالیکٹرک نینومبرکی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 4 روپے 98 پیسے فی یونٹ کی کمی مانگی تھی۔