باپ کی جانب سے بچے کا ڈی این اے کرانے کی درخواست خارج

خرچے سے بچنے کے لئے بچے کا ڈی این اے نہیں کرایا جا سکتا‘ فیملی عدالت

بدھ 14 مئی 2025 17:05

باپ کی جانب سے بچے کا ڈی این اے کرانے کی درخواست خارج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) فیملی عدالت نے باپ کی جانب سے بچے کا ڈی این اے کرانے کی درخواست کوخارج کر دیا۔فیملی کورٹ نے احکامات جاری کئے کہ خرچے سے بچنے کے لئے بچے کا ڈی این اے نہیں کرایا جا سکتا۔

(جاری ہے)

فیملی کورٹ میں خاتون نے باپ کی جانب سے بچے کے لئے خرچہ نہ دینے کادعوی دائر کیا۔عدالت میں باپ نے بچے کو چیلنج کرتے ہوئے اس کا ڈی این اے کرانے کی درخواست دی، وکیل شہبازبھٹی نے دلائل دیئے کہ باپ 2 سال خاموش رہا،اب خرچہ مانگا تو ڈی این اے کی درخواست دیدی۔باپ خرچے سے بچنے کے لئے درخواست دے رہا ہے،عدالت نے سپریم کورٹ کی ججمنٹ پر باپ کی ڈی این اے کی درخواست کوخارج کر دیا۔

متعلقہ عنوان :