صدر زرداری کا بھارتی جارحیت کے نتیجے میں مسلح افواج کے دو زخمی جوانوں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت

ہمارے شہداء ہمارا اثاثہ ہیں، انکی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے ، صدر آصف علی زر دار ی کا بیان

بدھ 14 مئی 2025 17:06

صدر زرداری کا بھارتی جارحیت کے نتیجے میں مسلح افواج کے دو زخمی جوانوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)صدر آصف علی زرداری نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں مسلح افواج کے دو زخمی جوانوں کی شہادت پر اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے شہداء ہمارا اثاثہ ہیں، انکی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے پاک آرمی کے حوالدار محمد نوید شہزاد اور پاک فضائیہ کے سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

صدر مملکت نے حوالدار محمد نوید شہزاد اور سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز کی وطن کیلئے خدمات، عظیم قربانی پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے شہداء ہمارا اثاثہ ہیں، انکی قربانیوں کو فراموش نہیں کریں گے ۔ صدر مملکت نے کہاکہ قوم اپنے شہداء اور انکے اہلِ خانہ کی احسان مند رہے گی، صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات، اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا ء کی ۔