ریجنل ڈائریکٹر محتسب کی جانب سے ٹانگوں سے معذور شہری کی درخواست پر ٹرائی وہیل سائیکل دلوادی گئی

بدھ 14 مئی 2025 17:15

نواب شاہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری کی جانب سے ٹانگوں سے معذور شہری کی درخواست پر ٹرائی وہیل سائیکل دلوادی گئی جس پر شہری نے ریجنل ڈائریکٹر کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر محتسب اعلیٰ خان محمد زرداری نے کہا کہ ایک غریب شہری محبوب کی جانب سے ٹرائی وہیل سائیکل کے لیے درخواست دی گئی تھی جس پر آج مستحق شہری کو ٹرائی وہیل سائیکل دی گئی ہے انہوں نے مخیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیکر مستحق افراد کی مدد کے لئے آگے آئیں۔

متعلقہ عنوان :