سول جج کی بیوہ کا اسپیشل جوڈیشل الائونس روکنے کیخلاف درخواست خارج

بدھ 14 مئی 2025 18:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے سول جج کی بیوہ کا اسپیشل جوڈیشل الائونس روکنے کے خلاف درخواست خارج کردی ۔جسٹس شمس محمود مرزا نے بیوہ خاتون کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا ،سول جج نوید اختر کی بیوہ نے اسپیشل جوڈیشل الائونس روکنے کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔سرکاری وکیل کی جانب سے درخواست کی مخالفت کی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس کا شوہر نوید اختر بطور سول جج فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں،شوہر کے انتقال کے بعد پنشن کیساتھ اسپیشل جوڈیشل الائونس دیا جاتا رہا ہے،سال 2019ء سے سال 2022ء تک اسپیشل جوڈیشل الائونس دیا گیا،سال 2022ء میں اچانک اسپیشل جوڈیشل الائونس بند کر دیا گیا، سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا سپیشل جوڈیشل الائونس کارکردگی کی بنیاد پر دیا جاتا ہے،سول جج بطور او ایس ڈی کام کرتے رہے ہیں،او ایس ڈی کوالائونس نہیں دیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :