ڈاکٹرطاہرالقادری کا حکیم صفدر علی شہید کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارافسوس

پیر 18 اگست 2025 22:46

ڈاکٹرطاہرالقادری کا حکیم صفدر علی شہید کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارافسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء) تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے منہاج القرآن کی دیرینہ رفیق ،سانحہ ماڈل ٹائون کے شہید حکیم صفدر علی کی اہلیہ کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ حکیم صفدر علی شہید کی زوجہ(مرحومہ) کی کامل بخشش و مغفرت فرمائے۔

مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، جملہ پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق دے۔چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسرڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور،بریگیڈئیر(ر) عمر حیات ، نور اللہ صدیقی ، انجینئر رفیق نجم،اقبال حسین باجوہ سمیت دیگر رہنماو?ں نے بھی حکیم محمد صفدر شہید کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غم زدہ خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے مرحومہ کی بخشش ، مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔دریں اثنا تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنمائوں طیب ضیا،میاں عنصر،خالد منہاجین،شکیل طاہر اعوان،علامہ اقبال اکبر ساقی سمیت مرکزی،صوبائی و ضلعی رہنمائوں،کارکنان اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی