پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

پیر 18 اگست 2025 22:46

پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء)پنجاب بھر میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے والوں کے خلاف 90 روزہ خصوصی مہم جاری ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق صرف رواں ماہ ایک لاکھ 14 سو سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔

(جاری ہے)

اعداد و شمار کے مطابق، لاہور ٹریفک پولیس نے 25 ہزار 700 سے زائد شہریوں کو چالان کیا، فیصل آباد میں 11 ہزار، راولپنڈی میں 9 ہزار، گوجرانوالہ میں 7 ہزار اور بہاول نگر میں 4 ہزار سے زائد شہریوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے کہا ہے کہ بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں تاکہ مہلک حادثات میں کمی لائی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ نہ صرف قانون شکنی ہے بلکہ یہ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہی