Live Updates

پی آئی اے کا آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی فتح کا انوکھے انداز میں جشن

بدھ 14 مئی 2025 20:47

پی آئی اے کا آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی فتح کا انوکھے انداز ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)پی آئی اے نے آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی فتح کے جشن کو انوکھے انداز میں منانا شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی ایئر لائن کی جانب سے پاکستان کی فتح کی خوشی میں مسافروں کی دوران پرواز خصوصی تواضع کی جارہی ہے ۔تمام ملکی اور غیر ملکی پروازوں میں جشن فتح کے کیک کاٹنے کا آغاز کردیا گیا ہے۔پی آئی اے کی اندرون ملک پروازوں کے علاوہ بین الاقوامی روٹس ٹورانٹو ، فرانس ، عرب ممالک اور دیگر روٹس پر جانے والی پروازوں میں بھی کیک کاٹے گئے ۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات