نیب لاہور نے فارمانائیٹس ہائوسنگ سوسائٹی کے 1446متاثرین کی ڈوبی رقم برآمد کرلی

ْ 1ارب 34کروڑ مالیت کی رقم آج سے ہی تقسیم کرنے کا اعلان ،چیک وصولی کے لئے سٹامپ پیپر کی شرط ختم

بدھ 14 مئی 2025 21:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء) قومی احتساب بیورو لاہور نے فارمانائیٹس ہائوسنگ سوسائٹی کے 1446متاثرین کی ڈوبی رقم برآمد کرکے 1ارب 34کروڑ مالیت کی رقم آج (جمعرات ) سے ہی تقسیم کرنے کا اعلان کر دیا ۔

(جاری ہے)

ڈی جی نیب لاہور احترام ڈار نے کہا کہ نیب لاہور نے متاثرین کی سہولت کے پیش نظر چیک وصولی کے لئے سٹامپ پیپر کی شرط ختم کر دی،نیب لاہور آفس متاثرین کو سروس فراہمی کے لئے ہفتہ اتوار کھلا رکھنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی جانب سے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات ہیں،نیب لاہور نے انتہائی قلیل مدت میں ہزاروں متاثرین کو ریلیف فراہم کیا ہے، ہایوسنگ سیکٹر کے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ہماری پہلی ترجیح ہے۔

متعلقہ عنوان :