آئیسکو فارمیشنز نے بجلی کی تاروں کی محفوظ مقامات پر منتقلی اور بجلی کے کمزور پولز کی تبدیلی کے 9ہزار 716 خطرناک پوائنٹس کو کلیئر کر دیا

بدھ 14 مئی 2025 19:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) آئیسکو فارمیشنز نے 2019ء سے جاری کمپین کے تحت بجلی کی تاروں کی محفوظ مقامات پر منتقلی ، بجلی کے کمزور پولز کی تبدیلی کے 9ہزار 716 خطرناک پوائنٹس کو کلیئر کر دیا۔ ترجمان آئیسکو عاصم نذیر راجہ کے مطابق کمپین پر آنے والے 1 ارب 85 کروڑ 81 لاکھ سے زائد کے اخراجات آئیسکو نے خود برداشت کیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صارفین کو بجلی حادثات سے محفوظ رکھنا آئیسکو کی اولین ذمہ داری ہے، آئیسکو انتظامیہ صارفین کو معیاری اور بروقت سروسز کے ساتھ ساتھ انہیں بجلی حادثات سے محفوظ رکھنے کے لئے مصروف عمل ہے، آئیسکو ایک ذمہ دار اور کسٹمر کیئر فرینڈلی ادارہ ہے جو معزز صارفین کی خدمت اور جان و مال کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتا ہے۔ ترجمان نے صارفین سے درخواست کی کہ وہ بجلی کی تنصیبات کے قریب یا نیچے تعمیرات سے گریز کریں کیونکہ یہ نہ صرف غیر قانونی عمل ہے بلکہ اس فعل سے آ پ اپنے پیاروں کی جانو ں کو خطرے میں ڈالتے ہیں ۔ صارفین مزید معلومات کے لیے متعلقہ ایس ڈی او آفس یا ہیلپ لائن 118 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :