ھ*آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے گوجرانوالہ کے ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ کی ملاقات

بدھ 14 مئی 2025 20:05

}لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے گوجرانوالہ کے ڈی ایس پی عمران عباس چدھڑ نے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی ۔ اے آئی جی ویلفیئر عبدالرحیم شیرازی اور پی ایس او ٹو آئی جی پنجاب ایس پی حمزہ امان اللہ موقع پر موجود تھے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تھیلیسیمیا ہیموفیلیا میں مبتلا مریضوں کے لئے خون کے عطیات اکٹھے کرنے پر ڈی ایس پی عمران عباس کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ڈی ایس پی عمران عباس جیسے باہمت افسران پوری پولیس فورس کے لئے مشعل راہ ہیں۔

ڈی ایس پی عمران عباس نے بتایا کہ انھوں نے گذشتہ ساڑھے تین سال میں ہزاروں کی تعداد میں خون کے عطیات اکٹھے کئے اور ہر ماہ سینکڑوں کی تعداد میں خون کے عطیات اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب پولیس کے جوانوں سے اکٹھے کئے گئے خون کے عطیات مختلف آرگنائزیشنز کو دیئے جاتے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب پولیس کے ملازمین کے تھیلیسیمیا ہیموفیلیا سے متاثرہ بچوں کو سہ ماہی 45 ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں۔تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو رواں سال اب تک 70 لاکھ روپے سے زائد فنڈز دئیے گئے۔ ڈاکٹر عثمان انور نے مزید کہا کہ گذشتہ سال میں 02 کروڑ 73 لاکھ روپے سے زائد پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا سے متاثرہ بچوں پر خرچ کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :