کراچی نادرن بائی پاس مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد کا سلسلہ جاری

بدھ 14 مئی 2025 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) کراچی ناردرن بائی پاس مویشی دوست منڈی میں جانوروں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے،اب تک52 ہزار سے زائد قربانی کے جانور لائے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزترجمان مویشی منڈی نے بتایا کہ رحیم یار خان، صادق آباد، نوشیرو فیروز،مورو، صادق آباد اور حیدرآباد کے بیوپاری قربانی کے جانورلیکر مویشی منڈی پہنچے چکے ہیں جبکہ من پسند پلاٹس کے حصول کے لئے مختلف شہروں سے آنے والے بیوپاریوں نے ایڈمنسٹریٹر بلاک میں پھیرے لگانا شروع کردیئے ہیں ۔

رات بھر جگمگاتی مویشی دوست منڈی پہلے دن سے کراچی والوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، شہری تفریح کے ساتھ ساتھ قربانی کے جانور بھی خریدکر ساتھ لے جارہے ہیں ۔دوسری جانب بیوپاریوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے مویشی دوست منڈی کی انتظامیہ نے جنرل بلاک ٹو بھی اوپن کردیا ہے۔ ایڈمنسٹریٹر مویشی دوست منڈی فیصل علی نے کہا کہ کسی بھی شخص کو کسی بھی قسم کی کوئی شکایت ہو تو ہم دن رات حاضر ہیں بیوپاریوں کو سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں سے ہے۔

متعلقہ عنوان :