بٹگرام،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت وثیقہ نویسوں کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس

بدھ 14 مئی 2025 20:20

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بٹگرام کی زیر صدارت وثیقہ نویسوں کی کارکردگی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شیر دل نے وثیقہ نویسوں کی جانچ پڑتال کے بارے میں تفصیلی رپورٹ پیش کی جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے وثیقہ نویسوں کو حکومت کے وضع کردہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے وثیقہ نویسوں کو لائسنس کی تجدید کے لیے تمام ضوابط بروقت پوری کرنے کی تاکید کی اور انہیں تمام ریکارڈ ضلعی انتظامیہ کی متعلقہ سیکشن میں باقاعدگی کے ساتھ جمع کرنے کی ہدایات جاری کیں۔اجلاس میں شریک شریک وثیقہ نویسوں نے مروجہ قوانین پر علمداری اور عوام کو بہتر انداز میں سہولیات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :