ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کے نوٹس پر مسیحی نوجوان کا قاتل گرفتار

بدھ 14 مئی 2025 20:30

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) سیالکوٹ پولیس نے مسیحی نوجوان کاشف مسیح کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ موترہ کے نواحی علاقے بھانو پنڈی کے رہائشی مسیحی نوجوان کاشف مسیحی کے قتل کا مرکزی ملزم سابق پولیس انسپکٹر ملک عرفان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھانو پنڈی کا رہائشی کاشف مسیح جوکہ سابق پولیس انسپکٹر ملک عرفان کے ڈیرہ پر ملازمت کرتا تھا، دو یوم قبل ملک عرفان نے موبائل چوری کے شبہ میں ساتھی ملزمان اریب اور اعجاز وغیرہ کی مدد سے کاشف مسیح کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا تھا۔

ڈی پی او سیالکوٹ فیصل شہزاد نے افسوسناک واقع کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتار ی کی لیے حصوصی ٹیم تشکیل دی تھی، پولیس ٹیم نے واقع میں ملوث مرکزی ملزم انسپکٹر عرفان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزمان اریب اور اعجاز نے عدالت سے ضمانت حاصل کر رکھی ہے۔ڈی پی او سیالکوٹ کا کہنا ہے کہ قانون سے بالا تر کوئی بھی نہیں ہے، ملزمان کو عدالت سے قانون کے مطابق عبرتناک سزا دلوائی جائے گی اور مقتول کے ورثا کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔