وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیر صدارت سیرت چیئر اور سینٹر فار جینڈر سٹڈیز اینڈ ویمن رائٹس کے منصوبے بارے جائزہ اجلاس

بدھ 14 مئی 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت سیرت چیئر اور سینٹر فار جینڈر سٹڈیز اینڈ ویمن رائٹس کے منصوبے کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) ڈاکٹر مختار احمد، ممبر پلاننگ کمیشن ڈاکٹر نجیب اللہ اور وزارت منصوبہ بندی کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے منصوبے کے تنظیمی ڈھانچے کو جلد مکمل کرنے اور سیرت چیئر کو جلد از جلد فعال بنانے کی ہدایت جاری کی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے بھی اللہ کو جواب دینا ہے، تیار جگہ کو غیر فعال رکھنا غفلت کے مترادف ہے۔ایف ای سی حکام کی جانب سے اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ سٹاف کی بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ماحولیات، فلسفہ، کیمسٹری اور سوشیالوجی جیسے متعلقہ شعبہ جات کے ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں تاکہ سیرت چیئر ایک بین الاقوامی معیار کا تحقیقی مرکز بن سکے۔

احسن اقبال نے تجویز دی کہ سیرت چیئر کے لیے ایک ٹیکنیکل کمیٹی قائم کی جائے جو اسلامی نقطہ نظر سے علمی رہنمائی فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے محققین درکار ہیں جن سے طلبہ براہ راست سیکھ سکیں اور جو تحقیق سے گہرا تعلق رکھتے ہوں۔انہوں نے زور دیا کہ بین الاقوامی سطح پر شہرت یافتہ ماہرین، خصوصاً ترکیہ اور ملائشیا سے سیرت چیئرز کے لیے علمی تعاون حاصل کیا جائے تاکہ منصوبہ عالمی سطح پر موثر اور نمایاں کردار ادا کر سکے۔

متعلقہ عنوان :