وفاقی محتسب اعلیٰ کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عامر احمد شیخ کی زیر صدارت وفاقی محتسب کے ریجنل آفس میں اجلاس کا انعقاد

بدھ 14 مئی 2025 20:40

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2025ء) وفاقی محتسب اعلیٰ کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عامر احمد شیخ کی زیر صدارت وفاقی محتسب کے ریجنل آفس حیدرآباد میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی اداروں کے اعلیٰ افسران حیسکو چیف، ڈائریکٹر ایف آئی اے، چیف منیجر سوئی گیس، ایف بی آر کلیکٹر ان لینڈ ریونیو، ہیڈ آف نیشنل بینک، وفاقی محتسب کے ریجنل آفس حیدرآباد کے انچارج ایمبیسیڈر (ر) ڈاکٹر رضوان احمد، شیخ امتیاز، ڈائریکٹر ایڈمن راشد شیخ ، سینئر ایڈوائزر مولا بخش شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن قاضی ناظم اور اسسٹنٹ رجسٹرار منیر عباسی نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر عامر احمد شیخ نے حیسکو سے متعلق زیادتر شکایات بالخصوص ڈیٹیکشن اور دیگر وفاقی اداروں کے خلاف شکایات پر وفاقی محتسب کی جانب سے جاری کردہ فیصلوں پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق استفسار کیا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ التوا کا شکار کیسز پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں تاکہ لوگوں کی شکایات کو حل کر کے انہیں مفت اور جلد انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو نے یقین دہانی کرائی کہ وفاقی محتسب اعلیٰ کے تمام فیصلوں پر ترجیحی بنیادوں پر عمل درآمد کیا جائے گا۔