لورالائی ،ہسپتال سے چرائی گئی مشینری برآمد

بدھ 14 مئی 2025 21:25

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)سول ہسپتال لورالائی سے چرائی گئی مشینری برآمد کرلی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں ٹیچنگ ہسپتال لورالائی کی ٹی بی لیبارٹری سے 3مشینیں اور ایک مائیکرو اسکوپ چوری کرلیا گیا تھا جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں اور ایک کاروائی کے دوران چوری شدھ مشینری برآمد کرلی گئی ۔

(جاری ہے)

پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ چوری میں ہسپتال کا عملہ ملوث ہوسکتا ہے مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

متعلقہ عنوان :