ایرانی اور یورپی سفارت کار کل ترکیہ میں ملاقات کریں گے

جمعرات 15 مئی 2025 09:00

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ دو مئی کو طے شدہ ملاقات ملتوی ہونے کے بعد ایران کل 16مئی کو یورپی فریقوں کے ساتھ اپنے جوہری معاہدے کے لیےترکیہ میں مذاکرات کرے گا۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ 11 مئی کو منعقدہ ایران۔امریکا مذاکرات کا چوتھا دور مشکل تھا کیونکہ ان کی توجہ افزودگی کے متنازعہ مسئلے پر تھی۔ انہوں نے مزید یہ امید ظاہر کی کہ ایران کا بنیادی مؤقف بہتر طور پر سمجھنے کے بعد دوسرے فریق کا طرزِ عمل زیادہ حقیقت پسندانہ ہو گا۔