Live Updates

پی ایف ایف ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات کیلئے بلایا گیا غیرمعمولی کانگریس اجلاس ملتوی

جمعرات 15 مئی 2025 12:22

پی ایف ایف ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات کیلئے بلایا گیا غیرمعمولی کانگریس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخابات کے لیے بلایا گیا غیرمعمولی کانگریس اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن نے اجلاس ملتوی کرنے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

پی ایف ایف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی فیفا اور اے ایف سی کے وفود کے شیڈول پر اثر انداز ہوئی۔ 20 مئی کو اجلاس کے لیے ناگزیر لاجسٹک مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ پی ایف ایف کا غیر معمولی کانگریس اجلاس اب 27 مئی کو لاہور میں ہوگا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات