Live Updates

سکندر رضا پی ایس ایل بقیہ میچز میں شرکت کو تیار

سکندر رضا نے بھی سوشل میڈیا جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ’آرہا ہوں انشا اللہ۔‘

جمعرات 15 مئی 2025 14:17

سکندر رضا پی ایس ایل بقیہ میچز میں شرکت کو تیار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)پی ایس ایل 10 میں لاہور قلندرز کے زمبابوین کھلاڑی سکندر رضا نے بقیہ میچز میں شرکت کے معاملے پر خاموشی توڑ دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کے شیڈول کا اعلان کیا گیا جس کے مطابق 17 مئی کو کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں پنڈی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی۔

اتوار کے روز راولپنڈی میں دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی جبکہ دوسرے میچ میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ ہوگا۔پنڈی میں آخری میچ 19 مئی کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلا جائے گا۔لاہور کا قذافی اسٹیڈیم بالترتیب 21، 22 اور 23 مئی کو کوالیفائر، ایلیمنیٹر 1 اور کوالیفائر 2 کی میزبانی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا فائنل بھی لاہور میں 25 مئی کو کھیلا جائے گا۔تاہم غیرملکی کھلاڑیوں کی جانب سے بقیہ میچز میں دستیابی سے متعلق فرنچائزز کو آگاہ کیا جارہا ہے۔لاہور قلندرز کے سکندر رضا نے بھی سوشل میڈیا جاری کردہ پیغام میں لکھا کہ ’آرہا ہوں انشا اللہ۔‘اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سکندر رضا زمبابوے کی آئندہ ہوم ٹیسٹ سیریز جو 22 مئی سے شروع ہو رہی ہے اس سے وابستگی کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات