Live Updates

ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کا دوبارہ حصہ بن گئے

اسلام آباد یونائیٹڈ کے شائقین اور مینجمنٹ نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا، ٹیم جوائن کرنے کے لیے بے تاب ہوں

جمعرات 15 مئی 2025 12:29

ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کا دوبارہ حصہ بن گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کا دوبارہ حصہ بن گئے۔اس حوالے سے ایک بیان میں ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈز میرے دل کے بہت قریب ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل میں میری پہلی ٹیم تھی جس کے لیے میں نے پاکستان میں کھیلا۔ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے شائقین اور مینجمنٹ نے ہمیشہ مجھے سپورٹ کیا، ٹیم جوائن کرنے کے لیے بے تاب ہوں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ امید کرتا ہوں کہ اپنی پرفارمنس سے ٹیم کو میچز جتوا سکوں اور ٹائٹل کا دفاع بھی کروا سکوں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات