سعودی عرب کا ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے سالانہ ویمن اِن سینما گالاکے لیے 7خواتین کے ناموں کا اعلان

جمعرات 15 مئی 2025 12:50

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)سعودی عرب کے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے سالانہ ویمن اِن سینما گالا کے لیے سات خواتین کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق اس تقریب میں ان خواتین فلم سازوں، تخلیق کاروں، اداکاروں اور ایگزیکٹیوز کی کامیابیوں کو سراہا جاتا ہے جنہوں نے تفریحی صنعت میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

رواں برس کے اعزاز یافتہ شخصیات میں دنیا بھر سے مختلف شعبوں کی باصلاحیت خواتین شامل ہیں۔ان میں زمبیا اور ویلز سے تعلق رکھنے والی مصنفہ و ہدایتکارہ رنگانو نیونی ہیں جن کی فلم آئی ایم ناٹ اے وِچ کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔جیکولین فرنینڈس بالی وڈ کی کئی کامیاب فلموں میں کام کر چکی ہیں۔مصری اداکارہ امینہ خلیل جن کی اداکاری نے جدید مصری سنیما کو ایک نیا رخ دیا ہے۔