دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عین عبادت ہے‘صاحبزادہ نعمان شاکر

صدقہ اور خیرات کے ذریعے غریب اور مستحق نادارافراد کی مدد کرنا ہمارامذہبی اور معاشرتی فریضہ ہے

جمعرات 15 مئی 2025 12:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء) پاکستان سنی تحریک کے بانی علامہ محمد سلیم قادری شہیدؒ کے ایصال ثواب کیلئے چیئرمین قادری ہجویری فری ڈسپنسری صاحبزادہ نعمان شاکر،ملک طیب، خورشید،نعیم کھوکھر،محمد سلیم قادری،حافظ ارمان قلندری،محمد دانش،عبدالرحمن،زبیر عمران سمیت دیگر رہنمائوں کی جانب سے تقر یب کااہتمام کیا گیا ، تقریب میں قرآ ن خوانی کی گئی اور اہل علاقہ میں فری سبزیاں تقسیم کی گئیں۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے صاحبزادہ نعمان شاکر نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عین عبادت ہے،مہنگا ئی اوربیروزگاری کے ستا ئے عوام کی مخیر حضرات ہر ممکن مدد کیا کریں تا کہ اللہ تعالی راضی رہے، صدقہ اور خیرات کے ذریعے غریب اور مستحق نادارافراد کی مدد کرنا ہمارامذہبی اور معاشرتی فریضہ ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ انسانیت کی خدمت عظیم عبادت ہے ۔اللہ نے انسانوں پر اپنے حقوق کے ساتھ حقوق العباد کی ادائیگی کو فرض قرار دیا ہے وہی انسان اللہ کا حقیقی بندہ ہے جس کے دل میں انسانیت کا درد ہے اور انسانیت کے کام آتا ہے یہی انسانیت کی تخلیق کا بھی مقصد تھا۔