فیصل آباد میں ٹرالر اور رکشہ میں تصادم دو افراد جاں بحق تین افراد زخمی

جمعرات 15 مئی 2025 12:52

مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)فیصل آباد میں ٹرالر اور رکشہ میں تصادم دو افراد جاں بحق تین افراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق فیصل آباد: نزد ٹرک سٹینڈ، جھنگ روڈ پر رکشہ ٹرالر میں ٹکرانے سے تین افراد زخمی، دو افراد جاں بحق، ہو گئے محمد موسی ولد محمد جاوید عمر 30سال رہائشی پرتاب نگر جھنگ روڈ فیصل آباد -ندیم احمد ولد. نذیر احمد عمر(مردہ )39-سال رہائشی فلیٹ نمبر P-413 سینٹ نمبر 2 محلہ رشید آباد جھنگ روڈ فیصل آباد- نامعلوم مرد 32 سال تقریبا (مردہ) احسن ولد. محمد شفیق عمر 27 سال ۔

(جاری ہے)

رہائشی چک نمبر 66 جے بی دھاندرا ۔محمد ارشد ولد اصغر علی عمر 55سال رہائشی چک نمبر 66 جے بی دھاندرا ۔ تیز رفتار رکشہ جس میں سواریاں موجود تھیں ایک ٹرالے میں ٹکرایا جس سے رکشہ سوار شدید زخمی ہوئے۔ زخمی افراد کو ریسکیو ٹیم نے طبی امداد دیتے ہوئے الائیڈ ہسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :