اسرائیل کو قیدیوں کو زندہ واپس لانا چاہیی: جرمن چانسلر فریڈرک مرز

انروا کو مستقبل میں مالی مدد دینا تنظیم میں اصلاحات سے مشروط ہے،پریس کانفرنس

جمعرات 15 مئی 2025 13:58

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ جرمنی غزہ میں حماس کے ہاتھوں قید جرمنوں سمیت قیدیوں کو زندہ واپس لانا چاہتا ہے اور اسرائیل کو اس پٹی میں اپنی فوجی کارروائیوں میں اس پر غور کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

کیا جرمنی بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ پر عمل درآمد کرے گا، اس سوال پر مرز نے کہا کہ اصولی طور پر کسی اسرائیلی وزیرِ اعظم کے لیے جرمنی کا دورہ کرنا ممکن ہونا چاہیے۔

میڈیارپورٹس کے م طابق انہوں نے برلن میں اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اور نیتن یاہو واضح کریں گے کہ جب ضروری ہو تو یہ کیسے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، فی الحال دو طرفہ دوروں کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔مرز نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوامِ متحدہ کی ایجنسی انروا کو مستقبل میں مالی مدد دینا تنظیم میں اصلاحات سے مشروط ہے۔