اسرائیلی فوج نے غزہ کے کئی علاقوں کو خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا

جمعرات 15 مئی 2025 13:58

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)اسرائیلی فوج نے غزہ کے کئی علاقوں کو خالی کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ جن علاقوں کو خالی کرنے کا کہا گیا انمیں الشفا ہسپتال بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان ادرائی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں جنوبی الرمال کے علاقے میںموجود لوگوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ فوج نے ایک نقشے کے ساتھ جاری کردہ بیان میں کہا کہ حماس کی جانب سے شہری علاقوں کو دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کے پیش نظر اسرائیلی دفاعی فوج اس علاقے پر شدید حملہ کرے گی لہذا علاقہ فوری طور پر خالی کر دیں۔

متعلقہ عنوان :