فیسکو ہیڈ کوارٹرفیصل آباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر (اے اینڈایس)ساجد محمود کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ الوداعی تقریب منعقد

جمعرات 15 مئی 2025 14:29

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ڈائریکٹر جنرل (ایچ آر)غلام مجتبیٰ نے کہا کہ مدت ملازمت پوری کرنے کے بعد باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ خدا کی طرف سے ایک تحفے سے کم نہیں ہے۔ وہ فیسکو ہیڈ کوارٹرفیصل آباد میں ڈپٹی ڈائریکٹر (اے اینڈایس) فیسکوساجد محمود کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

دوران خطاب انہوں نے ریٹائرڈ ہونیوالے ڈپٹی ڈائریکٹر (اے اینڈ ایس) فیسکوساجدمحمود کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اوران کی شخصیت اور کام کے حوالے سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام میں انتہائی مہارت رکھتے اوربھرپور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے حامل ہونے کی وجہ سے فیسکو کا قیمتی اثاثہ تھے۔

(جاری ہے)

دوران ملازمت انہیں جو بھی ڈیوٹی تفویض کی گئی انہوں نے اسے احسن طریقے سے انجام دیا اور مطلوبہ ٹارگٹس کو بخوبی حاصل کیا۔

اس موقع پراسسٹنٹ ڈائریکٹر کنفیڈنشل امجد علی خان، کئیر ٹیکر فیسکو ہیڈکوارٹرزسیدمحمد سلمان قمر اور دیگر نے فیسکو سے ریٹائرڈہونیوالے ڈپٹی ڈائریکٹر (اے اینڈ ایس) ساجد محمودکو باعزت طریقے سے مدت ملازمت پوری ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ افسر ہو یا ماتحت باعزت ریٹائرمنٹ سب کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوران ڈیوٹی ساجد محمود نے خوش اخلاقی اور خوش خلقی کا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑااور صارفین کے ساتھ انتہائی نرم رویہ اپنائے رکھا اور ماحول کو ہمیشہ خوشگوار رکھتے ہوئے کام کو بہترین طریقے سے انجام دیا۔

ریٹائرڈ ہونیوالے ڈپٹی ڈائریکٹر (اے اینڈ ایس) فیسکو ساجد محمود نے اپنے اعزاز میں منعقدکی گئی تقریب پر فیسکو سٹاف کا شکریہ ادا کیا اور اپنے خطاب میں کہا کہ گذشتہ تمام عرصہ میں انہیں سب کاتعاون حاصل رہا اور تمام کامیابیاں ٹیم ورک کا نتیجہ ہیں۔اپنی تمام سروس کے دوران ہمیشہ ملازمین اور صارفین کی بھلائی کیلئے ہرممکن اقدامات کئے۔تقریب کے اختتام پر ڈی جی (ایچ آر) فیسکو غلام مجتبیٰ اور دیگر ملازمین نے فیسکو سے ریٹائرڈ ہونے والے ڈپٹی ڈائریکٹر (اے اینڈ ایس) ساجد محمودکو فیسکو کی طرف سے یادگاری شیلڈاورتحائف دیئے۔

تقریب میں محمد طیب ڈوگراسسٹنٹ ایڈمن، شاہد اقبال کمرشل اسسٹنٹ، محمد رضوان سٹینو، محمد اسد علی سٹینو، محمد مزمل کھچی یو ڈی سی، نثار علی اختر سپرا یو ڈی سی، سید زین حسن یو ڈی سی، شان محمود ڈسپیچر، امان اللہ، محمد ارسلان اور ذیشان گجرودیگر بھی موجود تھے۔