Live Updates

پاکستان کی فوج ہماری سرزمین کی سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے،طاہر کھوکھر

پاک فوج کے شہداء پوری قوم کا فخر ہیں، طاہر کھوکھر والدین اور غازیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں

جمعرات 15 مئی 2025 16:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)پاسبان وطن پاکستان کے مرکزی صدر محمد طاہر کھوکھر نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہداء کو قوم کا سلام ہے جنہوں نے ملک کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر پوری قوم کو سرخرو کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان شہداء نے فرنٹ لائن پر لڑتے ہوئے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اپنی بہادری قربانی اور وفا کی لازوال مثال قائم کیانہوں نے کہا کہ ان عظیم فوجی جوانوں نے نہ صرف اپنی جانیں وطن پر قربان کیں بلکہ اپنی فیملی، والدین، بیوی بچوں اور آرام دہ زندگی کو بھی اس قربانی میں شامل کیا یہ قربانی صرف جسمانی نہیں بلکہ جذباتی، روحانی اور خاندانی سطح پر بھی بے مثال ہے محمد طاہر کھوکھر نے کہا کہ ایسے والدین کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ایسی اولاد کی تربیت کی جو وطن کے لیے جان دینے کو سعادت سمجھتی ہے انہوں نے کہا کہ شہداء کے خاندانوں کا حوصلہ اور صبر بھی قوم کے لیے ایک مثال ہے ان ماوں نے بیٹے ان بیویوں نے شوہراور ان بچوں نے باپ کو کھو کر بھی فخر سے سر بلند رکھا پاک فوج کے جوان صرف جنگی محاذ پر ہی نہیں بلکہ ہر آزمائش ہر آفت اور ہر مشکل وقت میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں وہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بناتے ہیں اور وطن کی سالمیت کی ضمانت ہیںطاہر کھوکھر نے کہا کہ پاکستان کی فوج ہماری سرزمین کی سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے اور پوری قوم کو چاہیے کہ وہ اس دیوار کو اپنی محبت، اتحاد اور تعاون سے مزید مضبوط بنائے یہ فوج ہماری بقا سلامتی اور خودمختاری کی محافظ ہے انہوں نے کہا کہ جو جوان دشمن کو شکست دے کر غازی بن کر وطن واپس آتے ہیں وہ بھی قوم کے ہیرو ہیں ان کی قربانیاں، محنت اور عزم ناقابل فراموش ہیںطاہر کھوکھر نے کہا کہ اگر ہم سب متحد ہو جائیں اپنی افواج کے ساتھ کھڑے رہیں اور ملکی سلامتی کو اولین ترجیح بنائیں تو ہم پاکستان کو ایک ناقابل تسخیر قوت اور عظیم ریاست میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات