Live Updates

بھارت نے چینی، ترک خبر رساں ایجنسیوں کو بلاک کر دیا

جمعرات 15 مئی 2025 16:59

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) بھارت نے چین اور ترکی کے سرکاری میڈیا کے ایکس اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا ہے۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی شنہوا، کمیونسٹ پارٹی کے انگریزی زبان کے اخبار گلوبل ٹائمز اور ترکی کے ٹی آرٹی ورلڈ کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس اکائونٹس نئی دہلی نے بدھ کی سہ پہر سے بھارت بھر میں بلاک کر دئیے۔

چین میں بھارتی سفارت خانے نے7مئی کو چین کے گلوبل ٹائمز کو ایک مضمون کے بارے میں متنبہ کیا، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پاکستان کی فضائیہ نے فضائی کارروائی کے دوران ایک اور بھارتی لڑاکا طیارہ مار گرایا۔ ان اطلاعات کو چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا سے منسوب کیا گیا تھا۔ ڈی ڈبلیو کے مطابق بھارت کی حکومت نے ایکس کو ہدایت کی ہے کہ وہ تقریباً 8000 اکاؤنٹس کو بلاک کرے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے پاکستان سے منسلک مواد ہٹائے۔

(جاری ہے)

ان میں سے بہت سے اکاؤنٹس معتبر بھارتی میڈیا اداروں اور افراد جیسے مکتوب میڈیا، کشمیریت، دی وائر اور انورادھا بھسین جیسے صحافیوں کے تھے۔ حکومت کے اس اقدام کی آزادی صحافت کے کارکنوں نےتنقید کی ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ آیا چینی اور ترکی کے نیوز اکاؤنٹس مذکورہ بالا 8,000 اکاؤنٹس کا حصہ ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات