حسن ابدال، دو ملزمان نے اسلحہ کی نوک پر ڈمپر ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو لوٹ لیا تھا

جمعرات 15 مئی 2025 17:02

حسن ابدال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) ڈمپر ڈرائیور اور کنڈکٹر کو لوٹنے کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کرکے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مدعی فیضان علی ولد محمد اشفاق سکنہ محلہ غریب آباد واہ تحصیل ٹیکسلا ضلع راولپنڈی نے تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کو تحریری درخواست دی کہ ڈمپر رکھا ہوا ہے جس پر آصف علی بطور ڈرائیور اور محمد یسین بطور کنڈکٹر کام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

مورخہ 17 اپریل 2025 کو دونوں برہان اسٹیشن کے قریب ریت اتارنے گئے تو دو نامعلوم مسلح افراد نے ان کو اسلحہ کی نوک پر روک کر ڈمپر، موبائل فونز اور نقد رقم چھین لی اور فرار ہو گئے۔ تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے واقعہ کا فوری مقدمہ درج کیا اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ملزم ثاقب علی ولد مشتاق احمد سکنہ خودہ تحصیل حسن ابدال کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا، جس سے مزید تفتیش جاری اور ساتھی ملزم کی گرفتاری کے لئے کوشش جاری ھے۔\378