آفاق احمد و دیگر کیخلاف ڈمپر جلانے کے مقدمے میں ملزمان کو مقدمہ کی نقول فراہم

جمعرات 15 مئی 2025 17:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مہاجر قومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد و دیگر کیخلاف ڈمپر جلانے کے مقدمے میں ملزمان کو مقدمہ کی نقول فراہم کردیں ۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ملزمان پر 24 مئی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو مہاجر قومی موومٹ کے چیئرمین آفاق احمد و دیگر کیخلاف ڈمپر جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر نے کیس پراپرٹی عدات میں پیش کی۔ عدالت نے آفاق احمد و دیگر کو مقدمہ کی نقول فراہم کردیں۔ عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ ملزمان پر 24 مئی کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔ پولیس کے مطابق آفاق احمد نے آڈیو میسج کے ذریعے کارکنوں کو اکسانے کی کوشش کی۔ آفاق احمد کی ایما پر ڈمپر نذر آتش ہوا۔ کنٹینر سے چینی کی بوریاں بھی چوری ہوئیں۔ ملزمان نے تسلیم کیا کہ کنٹینر جلانے کا حکم آفاق احمد نے دیا تھا۔ ملزمان کیخلاف لانڈھی تھانے میں مقدمہ درج ہے۔ آفاق احمد مقدمہ میں ضمانت پر رہا ہیں۔