ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سمیرا ربانی کی زیر صدارت سی ایم ایس ڈی جیزاورسالانہ ترقیاتی پروگرام کے سلسلے میں جائزہ اجلاس کا انعقاد

جمعرات 15 مئی 2025 17:18

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ و کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب سمیرا ربانی کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام اور چیف منسٹر ڈسٹرکٹ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ گولز پروگرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بہاولپور، ملتان اور ڈیرہ غازی خان ڈویژنز میں جاری ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جنوبی پنجاب میں سی ایم ایس ڈی جیز پروگرام کے تحت 523 سکیمیں اور سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 20 سکیموں پر ترقیاتی کام جاری ہیں۔ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ جنوبی پنجاب نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیمیں مقررہ وقت میں مکمل کی جائیں اور تعمیراتی معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں کی موقع پر جاکر مانیٹرنگ کی جائے۔اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ جنوبی پنجاب خورشید احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، ایگزیکٹو انجینئرز، اسسٹنٹ انجینئرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :