ہم کبھی بھی نہیں چاہیں گے کہ ہمارے بچے نقل کر کے پاس ہوں ،ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد

جمعرات 15 مئی 2025 17:36

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر اوستہ محمد میر ارشد حسین خان جمالی نے کہا ہے کہ ہم کبھی بھی نہیں چاہیں گے کہ ہمارے بچے نقل کر کے پاس ہوں، نقل کے خاتمے کیلئے موثراقدامات اٹھائیں گے تاکہ نقل جیسے ناسور کو جڑ سے اکھاڑا جاسکے ،نقل کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کی جائے گی اور اس میں کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے ر وز اوستہ محمد سینٹر ٹو ڈگری کالج میں جاری ایف اے اور ایف ایس سی کے امتحانات کے دوران امتحانی سنٹر کا اچانک دورہ کے موقع پر کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے امیدواروں کی امتحانی سلپس اور پیپرزبھی چیک کیے ۔اس موقع پرانہوں نے امتحانی مرکز کے سپرنٹنڈنٹ ظفراللہ بگٹی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ خلیل احمد جمالی کو نقل کی روکھ تھام کی سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے بچوں کو نقل سے بچا کر انہیں علم کی دولت سے آراستہ کرنا ہوگا ۔