زمینداروں کے مطالبے پر ایکسین کھیرتھر کینال اوستہ محمد کا تبادلہ کردیا گیا

جمعرات 15 مئی 2025 19:32

اوستامحمد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)ایکسین کھیرتھر کینال استامحمد کے تبادلے کے بعد میر حسن خان شہلیانی جمالی،علی بخش خان جمالی، خالد خان جمالی، میر خان جمالی، محبوب علی ترین سرکردہ محمد صدیق عمرانی، نیاز احمد عمرانی نے زمینداروں کے کئی دونوں سے جاری احتجاجی دھرنے کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دھرنا دینے میں کامیاب رہے اور ہمارے مطالبے پر ایکسین کھیرتھر کینال اوستامحمد کا تبادلہ ہوگیاانہوں نے کہا کہ ہم نے علاقے کو تباہی سے بچانے کے لیے دھرنا دیا تھا جو کہ ہمارا حق ہے انہوں نے دھرنے میں شرکت کرنے پر زمینداران۔

(جاری ہے)

معززین علاقہ، سیاسی سماجی رہنماوّں،بزگر کمیٹی، مل ایسوسی ایشن، انجمن تاجران ایری گیشن ایمپلائز ایسوسی ایشن،ہوٹل ایسوسی ایشن اور آل پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔ جنہوں نے دھرنے میں شرکت کی اور زمینداروں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا۔مقررین نے خصوصاً صوبائی وزیر ایری گیشن محمد صادق خان عمرانی، صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار ذادہ فیصل خان جمالی، معروف سیاسی و قبائلی شخصیت میر محمد صلاح خان شہلیانی،سربراہ جمالی اقوام میر ذوالفقار خان جمالی،میر محسن خان شہلیانی جمالی کا بھی شکر گزار ہیں جن کا ہمارے ساتھ مکمل ساتھ رہا ہے۔