ملتان،ڈائیلسز یونٹ سے 26 سے زائد افراد میں ایڈز منتقلی، وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش

جمعرات 15 مئی 2025 23:16

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے نشتر ہسپتال کے ڈائیلسز یونٹ سے 26 سے زائد افراد میں ایڈز منتقلی کا واقعے کی تحقیقات کے حوالے سے سفارشات پیش کر دیں۔وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکم پر محکمہ صحت پنجاب کی تحقیقاتی کمیٹی نے ملتان کے نشتر اسپتال کے ڈائلسز وارڈ میں 26 سے زائد افراد کو ایڈز کی منتقلی کے حوالے سے اپنی انکوئری مکمل کرلی۔

(جاری ہے)

محکمہ صحب کے حکام کے مطابق انکوائری کمیٹی نے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانے اور 3 سال سروس کی ضبطی کی سفارش کی ہے۔انکوائری کمیٹی نے نیفرالوجی وارڈ کے سربراہ کو جبری ریٹائر اور اسسٹنٹ پروفیسر کو 3 سال تک عہدے کی تنزلی کی سفارش کی ہے۔انکوائری کمیٹی نے 2 ڈاکٹرز اور ایک ہیڈ نرس کو بے گناہ قرار دے دیا۔انکوائری کمیٹی کی سفارشات وزیراعلیٰ ہاوس بھجوادی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال نومبر میں ڈاکٹر کی غفلت سے ڈائیلیسز کے 26 سے زائد مریض ایڈز کا شکار ہوگئے تھے۔