کوہستان میں مبینہ مالی بیضابطگی سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

جمعرات 15 مئی 2025 23:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)کوہستان میں مبینہ مالی بیضابطگی سے متعلق تحقیقاتی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ ہوا۔

(جاری ہے)

کمیٹی کی سربراہی وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کریں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ کوہستان میں مبینہ مالی بیضابطگی پر نیب کی کارروائی کا خیر مقدم کرتے ہیں، نیب کو درکار دستاویزات کے پی حکومت ترجیحی بنیادوں پر دے گی۔انہوں نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے حکم دیا کہ کیس میں ملوث افراد اور اداروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :