نیب لاہور نے فارمانائیٹس ہائوسنگ سکینڈل کے سینکڑوں متاثرین میں کروڑوں روپے کے چیک تقسیم کردیئے

ڈی جی نیب لاہور نے چیک تقسیم کرنے کے عمل کی ازخود نگرانی کی،نیب دفتر ہفتہ ، اتوار کو بھی کھلا رہے گا‘ احترام ڈار

جمعرات 15 مئی 2025 23:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2025ء)نیب لاہور نے اہم سنگ میل عبور کرلیا،ایک روز میں فارمانائیٹس ہائوسنگ سکینڈل کے سینکڑوں متاثرین کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے کروڑوں روپے کے چیک تقسیم کردیئے گئے۔ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور احترام ڈارنے چیک تقسیم کرنے کے عمل کی ازخود نگرانی کی۔ ڈی جی نیب کے مطابق متاثرین کی سہولت کیلئے نیب دفتر ہفتہ اور اتوار کوبھی کھلا رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ہائوسنگ سیکٹر کے متاثرین کو ریلیف کی فراہمی نیب کی اولین ترجیح ہے،چیئرمین نیب کی ہدایات ہیں کہ تمام متاثرین کو عید سے قبل چیک تقسیم کر دیئے جائیں،لاہور: متاثرین نیب چٹھی کے بغیر بھی چیک وصول کرسکتے ہیں۔متاثرہ شہری نے کہا کہ نیب چیئرمین سے اظہارتشکر کرتے ہیں، نیب کی کوشش سے ہمارے ڈوبے پیسے واپس ملے،کئی سالوں سے اقساط جمع کرواتے رہے لیکن ہائوسنگ سوسائٹی نے دھوکہ دیاد، نیب لاہور کے اقدامات پر مطمئن ہیں

متعلقہ عنوان :