ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے انخلا سے متعلق ایک اہم اجلاس کا انعقاد

جمعرات 15 مئی 2025 20:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت غیر قانونی طور پر مقیم تارکین وطن کے انخلا سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، ایف آئی اے اور نادرا کے افسران سمیت تمام سب ڈویژنز کے اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

اجلاس میں غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی سے متعلق موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو فیز 1 اور فیز 2 کے جاری اور مکمل شدہ آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت جاری کی کہ کوئٹہ کے چاروں سب ڈویژنز میں غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف مربوط اور منظم کارروائی کے لیے سب ڈویژنل اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ سب ڈویژنز کے ایس پیز پر مشتمل مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں،یہ ٹیمیں آئندہ ہفتے سے باقاعدہ آپریشن کا آغاز کریں گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کی شناخت، رجسٹریشن اور انخلا کے تمام مراحل قانون اور انسانی ہمدردی کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل کیے جائیں گے۔ اس ضمن میں تمام اداروں کو باہمی تعاون اور رابطے کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت بھی کی گئی۔

متعلقہ عنوان :