لاڑکانہ:قمبر شہداد کوٹ پولیس کی کاروائی ، منشیات فروش ملزمان گرفتار،چرس برآمد

جمعرات 15 مئی 2025 22:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) ایس ایس پی قمبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے احکامات پر منشیات فروش ملزمان کا گھیراو تنگ دو منشیات فروش ملزمان گرفتار،دو کلو آٹھ سو گرام چرس برآمد کرکے مقدمات درج کر لیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ قمبر سٹی انسپکٹر راجا ذوالفقار حیدر منہاس نے بمعہ اسٹاف کے دوران گشت خفیہ اطلاع پر برکت شاہ محلہ سے کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم وسو عرف وسیم ٹوٹانی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کلو دو سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ اے سیکشن شہدادکوٹ انسپکٹر شاید خان نے بمعہ اسٹاف کے دوران گشت خفیہ اطلاع پر دوست علی روڈ نزد سلطان احمد کھہاوڑ پیٹرول پمپ سے کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم آفتاب مگسی کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کلو چھ سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء نصیرآباد ناکو قمبر شہر میں کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم منظور گوپانگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے گیارہ سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

جب کہ منشیات فروش ملزم پہلے بھی پانچ کیسز میں چالان ہو چکا ہے۔دوسری کارروائی میں آئی سی پی پی صدر قمبر سب انسپکٹر رضا محمد تونیو نے بمعہ اسٹاف دوران گشت خفیہ اطلاع پر نزد گاؤں عاقل مغیری میں کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم امجد علی گوپانگ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو سو گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔تیسری کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ غیبی دیرو سب انسپکٹر رجب علی سیال نے بمعہ اسٹاف کے دوران گشت خفیہ اطلاع پر غیبی دیرو میں کارروائی تھانہ غیبی دیرو کے قتل کیس میں مطلوب ملزم شاہد علی چانڈیو کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے جرم میں استعمال شدہ ایک عدد بندوق کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ نصیرآباد انسپکٹر غلام مصطفیٰ میرانی نے بمعہ اسٹاف کے خفیہ اطلاع پر نصیرآباد ٹو وارہ روڈ پر کارروائی کرکے منشیات فروش ملزم مختیار علی عرف شیدی نوناری کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے ایک کلو تیس گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔تاہم گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :