Live Updates

مکئی کی عالمی مارکیٹ کا حجم 62.87 ارب ڈالر ،پاکستان برآمد میں اضافہ سے قیمتی زرمبادلہ کما سکتا ہے ،سابق سینئر نائب صدر ایوان صنعت و تجارت وہاڑی

جمعہ 16 مئی 2025 11:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) مکئی کی عالمی مارکیٹ کا حجم 62.87 ارب ڈالر ہے ،پاکستان مکئی کی کاشت اور پیداوار کے فروغ سے برآمدات کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما سکتا ہے ۔ ایوان صنعت و تجارت وہاڑی کے سابق سینئر نائب صدر محمد عثمان نے کہا ہے کہ 25-2024 میں مکئی کی قومی پیداوار 9.5 ملین ٹن رہی جس میں سے 330ملین ڈالر کے قریب مکئی برآمد کی گئی ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ویتنام ، پاکستان سے مکئی درآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے جس کو سالانہ تقریباً175 ملین ڈالر کی مکئی برآمد کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مکئی کی پیداوار اور کاشت میں اضافہ کیلئے پرعزم ہے جس کیلئے کاشتکاری کی جدید ٹیکنالوجی اور مشینری پر سرمایہ کاری میں اضافہ کے ساتھ ساتھ مکئی کے کاشتکاروں کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجہ میں سالانہ بنیادوں پر مکئی کی قومی پیداوار اور برآمدات میں مسلسل اضافہ کا رجحان ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مکئی کی عالمی مارکیٹ کا سالانہ حجم 62.87 ارب ڈالر ہے ۔ پاکستان مکئی کی پیداوار کے فروغ سے برآمدات میں اضافہ کے ذریعے عالمی مارکیٹ سے خاطر خواہ استفادہ کرسکتا ہے جس سے نہ صرف قومی معیشت کے استحکام میں مدد ملے گی بلکہ دیہی معیشت کی ترقی سے کاشتکار طبقہ کے معیار زندگی کی بہتری میں بھی معاونت حاصل ہوگی ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات