ریسکیو تورغر نے ڈور ٹو ڈور ڈینگی آگاہی مہم شروع کر دی

جمعہ 16 مئی 2025 13:04

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تورغر حیات اللہ نے ڈپٹی کمشنر صفدر اعظم قریشی کے نگرانی میں ڈور ٹو ڈور ڈینگی آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ریسکیو 1122 تورغر کی ٹریننگ ٹیم نے آج شگئ اور شاہڈگ بازار میں لوگوں کو ڈینگی وائرس کے حوالے سے آگاہی دی، وائرس سے بچنے کی ممکنہ احتیاطی تدابیر بتائی اور ڈینگی وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال میں فوری اور مؤثر اقدامات کے حوالے سے تفصیلی معلومات دیں۔

مقامی لوگوں کی طرف سے ریسکیو تورغر کی آگاہی مہم کو سراہا گیا۔ ٹریننگ ٹیم تورغر نے آگاہی مہم کے دوران لوگوں میں ڈینگی آگاہی مہم کے پمفلٹ تقسیم کیے اور ساتھ اپنے محلے اور گھر کے لوگوں کو بھی اس مضر وائرس کے نقصانات سے آگاہ کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :