’’بیلٹ اینڈ روڈ "بین الاقوامی تعاون پراعلیٰ سطح فورم کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

جمعہ 16 مئی 2025 13:05

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) " بیلٹ اینڈ روڈ" بین الاقوامی تعاون پر اعلیٰ سطح فورم کی مشاورتی کمیٹی کا سالانہ اجلاس چین کے صوبہ زےجیانگ کے شہرننگ بو میں منعقد ہوا۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اجلاس کے شرکاء نے کہا کہ " بیلٹ اینڈ روڈ" انیشی ایٹو نے عالمی ترقی میں استحکام پیدا کیا ہے اور یہ عالمی اقتصادی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے لیے ایک اہم موقع ہے۔

(جاری ہے)

موجودہ صورتحال میں، " بیلٹ اینڈ روڈ" کی اعلیٰ معیار کے ساتھ مشترکہ تعمیر کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھانا ضروری ہے۔چین کی وزارت خارجہ کے نائب وزیر ما چھاؤ شو نے کہا کہ فی الحال، چین 150 سے زیادہ ممالک اور خطوں کا اہم تجارتی شراکت دار ہے، اس سال کی پہلی سہ ماہی میں،بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کا چین کی بیرونی تجارت میں حصہ 51.1 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ ہم شراکت دار ممالک کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے لیے تیار ہیں، اور عالمی تجارتی تنظیم کی مرکزیت پر مبنی ، قواعد کی بنیاد پر، کھلے، منصفانہ، جامع، جائز اور غیر امتیازی کثیر الجہتی تجارتی نظام کا تحفظ کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :