
جیل تو سیاستدانوں کو لیڈر بناتا ہے، آپ سیاسی آدمی ہیں جیل سے نہ ڈریں، جسٹس ہاشم کاکڑ کا فواد چوہدری سے مکالمہ
لاہور ہائیکورٹ نے اعتراضات برقرار رکھنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی، ہائیکورٹ کا آرڈر فیصلہ کم اور شاہی فرمان زیادہ لگ رہا ہے، جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے فواد چوہدری کی 9 مئی مقدمات کے خلاف درخواست پر سماعت کی
فیصل علوی
جمعہ 16 مئی 2025
14:20

(جاری ہے)
فواد چوہدری نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے مقدمات کے خلاف درخواست پر اعتراضات لگائے۔
اپیل میں ججز نے اعتراضات کو برقرار رکھا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملتان، فیصل آباد، لاہور اور راولپنڈی میں اعانت جرم کے مقدمات ہیں، اعتراض لگایا گیا کہ برانچ رجسٹری کے ہوتے ہوئے ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر درخواست دائر نہیں ہوسکتی۔سماعت کے دوران پراسیکیوشن کی جانب سے فواد چوہدری کی درخواست پر اعتراض اٹھانے پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دئیے کہ اگر ہائیکورٹ وجوہات پر مبنی تفصیلی فیصلہ کر دے تو پراسیکیوشن کو کیا تکلیف ہے؟۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے شائستہ لودھی کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ شائستہ لودھی کے ویڈیو کلپ پر 85 مقدمات درج ہوئے۔ کوئٹہ میں 84 مقدمات میں نے خارج کئے تھے۔ فواد چوہدری نے ا س دوران لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوٹر صاحب بلاوجہ جذباتی ہو رہے ہیں جس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے فواد چوہدری سے کہا کہ آپ سیاسی آدمی ہیں جیل سے نہ ڈریں، جیل تو سیاستدانوں کو لیڈر بناتا ہے۔ گھبرائیں نہیں آپ محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ پہلے بھی جیل گئے ہیں دوبارہ چلے جائیں گے۔جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دئیے کہ ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ کے اختیارات ختم نہیں ہوسکتے، مختلف شہروں میں بینچ تو لوگوں کی سہولت کیلئے بنائے جاتے ہیں۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے مزید کیس کی سماعت منگل تک ملتوی کر دی۔مزید اہم خبریں
-
غذائی عدم تحفظ اور قحط جیسی صورتحال میں سال بہ سال اضافہ، رپورٹ
-
غزہ: رات بھر جاری رہنے والی اسرائیلی بمباری میں 64 افراد ہلاک
-
پاک بھارت کشیدگی کے دوران نوازشریف اورافغانستان کی خاموشی معمہ ہے
-
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے عمران خان کے بیک ڈور اور فرنٹ ڈور رابطوں کی تردید کر دی
-
میں توہین عدالت کی کارروائی آگے بڑھاؤں گا
-
اسٹیٹ بینک سے منسوب کرنسی نوٹوں کے خبرمیں صداقت نہیں، ترجمان
-
پاک فضائیہ نے چینی جہازوں کے اوپر اور زمین پر ماڈرن گیجرٹریز انسٹال کیں، جس سے دشمن کے ہوش اڑ گئے
-
معرکہ حق کے دوران پوری قوم نے متحد ہوکر دشمن بھارت کا مقابلہ کیا
-
مغربی کنارہ: اسرائیل سے ماورائے عدالت ہلاکتیں بند کرنے کا مطالبہ
-
نوشہرہ آمانگڑھ میں مدرسہ کی طالبہ سے پانچ جنسی درندوں کی اجتماعی جنسی زیادتی
-
اب ہمیں معاشی سفرکا آغاز کرنا ہے، کوئی بڑی طاقت بھی پاکستان کا راستہ نہیں روک سکتی
-
مختلف جنسی رحجان رکھنے والوں کے حقوق پر قدغنیں تشویشناک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.