یونیورسٹی آف تربت تعلیمی و انتظامی معاملات میں معیار کی بلندی کیلئےبھرپور اقدامات اٹھا رہی ہے، وائس چانسلر

جمعہ 16 مئی 2025 17:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) یونیورسٹی آف تربت کوالٹی سرکل کا تیسرا اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تربت یونیورسٹی کے تعلیمی و انتظامی امور میں معیار کو مزیدبہتر بنانے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔اجلاس کے آغاز میں وائس چانسلر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف تربت تعلیمی و انتظامی معاملات میں معیار کی بلندی کے لیے سنجیدہ اور ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہےجن کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

ان کا کہناتھا کہ تربت یونیورسٹی تدریس و تحقیق میں جدت لانے، کوالٹی ایشورنس کے موثر نظام اور ادارہ جاتی و خوداحتسابی کو فروغ دینے کے اصولوں پر کاربند ہے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے اس بات پر زور دیا کہ کوالٹی سرکل کے تحت شروع کیے گئے اقدامات کے باعث تدریسی اور انتظامی امور میں نمایاں بہتری کی توقع ہے۔ اجلاس کے دوران کوالٹی سرکل کے دوسرے اجلاس کے منٹس کی منظوری دی گئی اور جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نئے کوالٹی ایشورنس فریم ورک کے نفاذ میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے قابل عمل تجاویز بھی پیش کیں۔وائس چانسلر نے کوالٹی انہانسمنٹ سیل اورکوالٹی سرکل کے ارکان کے فعال کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ تربت یونیورسٹی نہ صرف تمام امور میں معیار کواولین ترجیح دیتی ہے بلکہ فیصلہ سازی کے عمل میں تمام متعلقہ فریقین کی فعال شمولیت پر مکمل یقین رکھتی ہے۔اجلاس میں مختلف فیکلٹیز کے ڈینز، شعبہ جات کے ڈائریکٹرز، تدریسی و انتظامی شعبوں کے سربراہان اور کوالٹی سرکل کے دیگر اراکین نے بھرپور شرکت کی اور اپنی تجاویز پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :