Live Updates

ایس ای سی پی کی تمام کمپنیوں کے لئے سائبر سکیورٹی ایڈوائزری جاری

جمعہ 16 مئی 2025 17:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے حالیہ جیو پولیٹیکل صورتحال اور اس کے نتیجے میں سائبر سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیشِ نظر تمام کمپنیوں کے لئے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں کمپنیوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سائبر سکیورٹی کے بہترین طریقہ کار اختیار کریں۔

(جاری ہے)

ایس ای سی پی سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایڈوائزری میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر کمپنیاں ان اچھے حفاظتی طریقوں پر عمل نہ کریں تو اس سے ان کا کام متاثر ہو سکتا ہے، ڈیٹا ضائع ہو سکتا ہے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

ایڈوائزری میں کچھ اہم اقدامات کی مزید تجاویز دی گئی ہیں جن میں رسائی پر سخت کنٹرول رکھنا، نیٹ ورک کی کمزوریاں کم کرنا، سکیورٹی حملوں سے نمٹنے کی تیاری کرنا اور صارفین میں آگاہی پیدا کرنا، شامل ہے۔ایس ای سی پی نے پاکستان کے مالیاتی اور معلوماتی ڈھانچے کے تحفظ کے لئے اپنے عزم کا اعادہ کیاہے اور کمپنیوں پر زور دیاہے کہ وہ اپنے ڈیٹا اور نیٹ ورک کی سالمیت کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات کریں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات