چنیوٹ،دودھ کی ناقص کوالٹی کی وجہ سے 6000 روپے کے جرمانے عائد

جمعہ 16 مئی 2025 18:52

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) پنجاب فوڈاتھارٹی مضر صحت خوراک کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف سرگرم عمل ہے۔صفائی ستھرائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور کاؤنٹر فریم،میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی کی وجہ سے پکوان سنٹر،کھویا بھٹی اور سوڈا واٹر پلانٹ کو 44000 روپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر محمد قاسم رضا نے بتایا کہ شہر بھر میں اشیائے ضروریہ کے معیار کو جانچنے کے لئے 100فوڈ بزنسز کی چیکنگ کی گئی۔

38 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 15 ہزار لیٹر دودھ کی جدید لیکٹو سکین مشین سے چیکنگ بھی کی گئی اوتدودھ کی ناقص کوالٹی کی وجہ سے 6000 روپے کے جرمانے عائدکئے گئے۔اسی طرح اصلاحاتی نوٹسز جاری کرنے کے ساتھ ساتھ قانون شکنی کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا گیا۔کریانہ سٹورز کو ایکسپائرڈ اشیاء کی موجودگی، صفائی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے 24000 روپے کے جرمانے عائد،2کلو سے زائد ایکسپائرڈ اور ممنوعہ اشیاء کو موقع پر ضائع کرا دیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :