سعودی عرب میں اریٹیریائی جڑی ہوئی بچیوں کی علیحدگی کا کامیاب آپریشن

جمعہ 16 مئی 2025 19:07

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)ڈاکٹر عبد اللہ الربیعہ، اریٹریا کی جڑی ہوئی جڑواں بچیوں (اسما اور سمیہ)کو علاحدہ کرنے کا آپریشن انجام دینے والی طبی ٹیم کے سربراہ ہیںنے کہا ہے کہ یہ آپریشن سعودی عرب کی اس شعبے میں کامیابیوں کے ریکارڈ میں ایک نیا سنگ میل ہے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی سے بات چیت میں انھوں نے بتایا کہ یہ سر سے جڑے ہوئے بچوں کے علاحدہ کرنے کا چھٹا کیس ہے جب کہ اس سلسلے میں سعودی پروگرام کے تحت یہ مجموعی طور پر 64 واں آپریشن ہے۔