Live Updates

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کا نقصان، ترکیہ کا فائدہ

بھارتی ایئرلائن نے اپنی پروازوں کو جاری رکھنے کے لیے ترکش ایئرلائنز سے کوڈ شیئرمعاہدہ کرلیا

جمعہ 16 مئی 2025 20:39

پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ایئرلائنز کا نقصان، ترکیہ کا فائدہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2025ء)پاکستان کی جانب سے بھارتی ایئرلائنز کیلئے فضائی حدود بند کرنے کے فیصلے نے بھارت کی بڑی ایئرلائن انڈیگو کو معاشی جھٹکا دیا ہے،جس کے بعد بھارتی ایئرلائن نے اپنی پروازوں کو جاری رکھنے کیلئے ترکش ایئرلائنز سے کوڈ شیئر معاہدہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس معاہدے کے تحت انڈیگو کے مسافروں کو اب ترکیہ کی قومی ایئرلائن کے ذریعے استنبول پہنچایا جائے گا، جہاں سے وہ یورپ، امریکہ اور دیگر لمبی پروازوں کے لیے آگے روانہ ہوں گے۔

پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان ہورہا ہے جبکہ اس صورتحال سے ترکیہ جیسے پاکستان کے دیرینہ دوست ملک کو اقتصادی فائدہ حاصل ہو رہا ہے۔انڈیگو ایئر لائن ہفتہ وار 55 سے زائد پروازیں دہلی، احمد آباد، امرتسر اور ممبئی سمیت مختلف شہروں سے استنبول کیلئے چلاتی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات