۳پاکستان وویمن کرکٹرز نے بھی یوم تشکر جوش و خروش سے منایا، بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کااظہار

g خواتین کھلاڑیوں نے شہدائے وطن کے لئے خصوصی دعا کی

جمعہ 16 مئی 2025 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء)پاکستان کی خواتین کرکٹرز نے بھی آج یوم تشکر جوش و خروش سے منایا۔ خواتین کھلاڑیوں نے بہادر مسلح افواج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کااظہار کیا۔ قومی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے میچز سے قبل خواتین کھلاڑیوں نے شہدائے وطن کے لئے خصوصی دعا کی۔

(جاری ہے)

چیلنجرز اور سٹارز کے درمیان نشینل بینک سٹیڈیم جبکہ سٹرائیکرز اور انوینسبلز کے مابین اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں یوم تشکر پر خصوصی دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گی۔

خواتین کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شہدائے وطن کے درجات کی بلندی کے دعا کی اور شہدائ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ ویمنز پلئیرز نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح مسلح افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔شہدائ کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شہدائ کے خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔