eالیکشن ایکٹ میں ترامیم کیس : سماعت 20 جون تک ملتوی

جمعہ 16 مئی 2025 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کیس درخواست گزار وکیل کو تیاری کی مہلت دیتے ہوئے سماعت 20 جون تک ملتوی کردی ،درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ دینے کیلئے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی گئیں،الیکشن ایکٹ میں ترامیم آئین کے برخلاف کی گئیں ،استدعا ہے کہ عدالت الیکشن ایکٹ میں ترامیم آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم کرے۔